ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کروناندھی کے انتقال پر سری لنکا کے صدر اور امریکی سفیرکا اظہارتعزیت

کروناندھی کے انتقال پر سری لنکا کے صدر اور امریکی سفیرکا اظہارتعزیت

Thu, 09 Aug 2018 00:02:52    S.O. News Service

نئی دہلی ،8؍اگست (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سری لنکا کے صدر میتري پالا شري سینا اور ہندوستان میں امریکی سفیر کین جسٹر نے تمل ناڈو کے سابق وزیر اعلی اور ڈی ایم کے کے صدر ایم کروناندھی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

سری لنکا کے صدر کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے’’سابق وزیر اعلی اور سینئر سیاستدان کروناندھی کے انتقال پر مجھے بہت دکھ پہنچا ہے اور میری تمام ہمدردیاں ان کے گھروالوں اور پارٹی کارکنوں کے ساتھ ہے‘‘۔

قابل غور ہے کہ 30 جولائی کو سری لنکا سے آئے ایک وفد نے چنئی جاکر مسٹر کروناندھی کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کی تھی۔

ہندوستان میں امریکی سفیر مسٹر جسٹر نے بھی ڈی ایم کے رہنما کے انتقال پررنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کر کےکہا ہے’’ہنددستان میں امریکی مشن کی جانب سے میں، سابق وزیر اعلی مسٹر کروناندھی کے سوگوار لواحقین اور تمل ناڈو کےعوام سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ انہوں نے عوام کی خدمت کیلئے اپنی تمام زندگی وقف کردی ، وہ طویل عرصے تک یاد کئے جائیں گے‘‘۔


Share: